اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے افغان شہریوں کے لیے ویزا نظام میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے،ویزہ نظام میں اس سہولت کا مقصد دونوں ممالک کو قریب لانا، افغان عوام کی مدد کرنا اور وسط ایشیا کے وسیع خطے سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اب ہمارے سفارت خانے ان کی موجودہ شہریت کی بنیاد پر ان کی ویزا درخواستوں پر کارروائی کریں گے۔
افغان ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں کے اندر ایک سال کےلئے ملٹی پل ویزا مل جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ویزہ نظام میں اس سہولت کا مقصد دونوں ممالک کو قریب لانا، افغان عوام کی مدد کرنا اور وسط ایشیا کے وسیع خطے سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزارت داخلہ کو مزید آزاد ویزا پالیسی پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔