پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے 27 نکاتی منشور کا اعلان کر دیا۔انکا کہناتھا میں اپنی سیاست میں مصروف ہوں اور 70 فیصد الیکشن مہم چلا چکا ہوں ، ایک پارٹی میں تھے جس کا کہنا تھا کہ 90دن میں سب کچھ ٹھیک کردیں گے، 90دن میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوسکتا،منشور میں جو وعدے کیے ہیں وہ ہم پورے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرویزخٹک نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا احسان نہیں، ہماری ذمہ داری ہے، ہم نے اپنے دور میں ہزاروں ڈاکٹر بھرتی کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے امن و امان کا قیام بہت ضروری ہے، میرے دور میں تعلیمی نظام نمایاں طور پر بہتر ہوا تھا، تعلیم کے شعبے میں مزید اصلاحات ضروری ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ منتخب ہوئے تو ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے، صحت، تعلیم، پولیس اصلاحات اور ای گورننس پر کام کریں گے، پہلے سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہم امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، مفت تعلیم کے لیے ایجوکیشن کارڈ متعارف کرائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ منشور میں جو وعدے کیے ہیں وہ ہم پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان اداروں کو ٹھیک سے کام نہیں کرنے دیتے، ملکی ترقی کے لیے امن ضروری ہے۔ ویز خٹک نے کہا ہے کہ میں اپنی سیاست میں مصروف ہوں، 70 فیصد الیکشن مہم چلا چکا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ الیکشن ہونے چاہئیں، اب تک 70 فیصد انتخابی مہم چلا چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ہیلتھ پالیسی جہانگیر ترین نے دی تھی، بانی پی ٹی آئی کو اس معاملے کا خاک پتا تھا۔