اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ دی اکانومسٹ میں چھپنے والا مضمون انہوں نے نہیں لکھا، اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ مضمون آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کیا گیا تھا، موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس مضمون کے ریاست مخالف اور امریکہ مخالف مواد کی توثیق نہیں کی، وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پی ٹی آئی، کچھ نیم خواندہ اینکرز اور دی اکانومسٹ، اے آئی کی اس فریب کاری پر شادیانے بجا رہے ہیں ۔