لاہور (نمائندہ خصوصی) کسانوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب بھر میں زرعی مالز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان مالز میں بیج، کھاد اور جدید زرعی مشینری کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز) میں زرعی مالز سے متعلق زراعت سے منسوب ملک گیر نجی اداروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شرکاءکو زرعی مالز کے قیام کے بارے میں حکومتی منصوبوں سے آگاہ کیا گیا اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چھوٹے اور بڑے کسانوں کیلئے سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور نجی اداروں کو زرعی مالز میں شمولیت اور ملک کی اقتصادی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی گئی۔ چھوٹے اور بڑے کسانوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مالز پورے پنجاب میں قائم کئے جائیں گے جہاں بیج، کھاد اور جدید زرعی مشینری کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔