اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا کر دیا۔ تقریب میں ملکی و غیر وینچر کیپیٹلسٹ، سفارت کاروں اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ حکومت نے پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے ہیں، اس فنڈ کا مقصد پاکستان میں وینچر سرمایہ کاری تیز تر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ سے اسٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی، اسٹارٹ اپ فنڈ کے ذریعے ہر اسٹارٹ اپ کو 30 فیصد معاونت دی جائے گی۔ ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ وینچر کیپیٹلسٹ 70 فیصد سرمایہ کاری کرے گا، اسٹارٹ اپ فنڈ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، وزارت آئی ٹی اسٹارٹ اپس کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ نگراں وزیر نے کہا کہ 4 سال میں پاکستانی اسٹارٹ اپس میں تقریباً 800 ملین ڈالرز بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، ملک میں 8 نیشنل انکیوبیشن سینٹرز اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کر رہے ہیں، اس وقت 4 ہزار سے زائد اسٹارٹ اپس کام کر رہے ہیں۔