ٹنڈوجام( بیورورپورٹ ) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی جانب کسانوں کیلئے تصدیق شدہ بیجوں کی دستیابی اور نئی اجناس کیلئے تحقیق کو مزید توسیع دینے کا عزم، وائس چانسلر کی ہدایت پر یونیورسٹی کے فارمز اور سب کیمپس عمرکوٹ میں طلباء کے زرعی تجربات کیلئے جدید زرعی ٹیکنالوجی فراہم کی جارہی ہے، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کے ذاتی دلچسپی اور ھدایات کی روشنی میں کسانوں کیلئے تصدیق شدہ بیج اور نئی اجناس پر کام جاری ہے، اور اسے مزید توسیع دینے اور طباء کیلئے تحقیق و تجربات کو موثر بنانے کیلئے یونیورسٹی کے تجرباتی فارم اور سب کیمپس عمرکوٹ میں زرعی تحقیق کیلئے زرعی مشینری کے استعمال کے ساتھ ساتھ نئے ٹریکٹر فراہم کیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی کے لطیف فارم میں ٹریکٹرز کی منتقلی کی تقریب ہوئی جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے
نئے ٹریکٹرز کو چلاکر ان کا افتتاح بھی کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی صوبے کے کسانوں کو تصدیق شدہ بیج فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔اس ضمن میں یونیورسٹی کے فارمز میں طلبہ جدید اصولوں کے مطابق تحقیق کر رہے ہیں، اس لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال لازم ہے۔اس موقع پرسب کئمپس عمرکوٹ کےپرو وائس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری، ڈین ڈاکٹر اعجاز علی کھوھارو، ڈاکٹر سید غیاث الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر منظور علی ابڑو، ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر، رجسٹرار غلام محی الدین قریشی، ڈائریکٹر فنانس انیل کمار، ڈاکٹر اعجاز سومرو، ڈاکٹرر شاہنواز مری، ڈاکٹر ابراہیم خاصخیلی، ڈائریکٹر فارمز ممتاز علی جکھرو، ڈاکٹر بچل بھٹو، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ منظور علی مگسی اور دیگر بھی موجود تھے۔