اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔دوسری جانب ڈی آئی جی فخر سلطان وصال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت ناسازی کے باعث آج پیش نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب ڈی آئی جی فخر سلطان وصال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔فخر سلطان وصال فیض آباد دھرنا کے وقت آر پی او راولپنڈی تھے۔فیض آباد دھرنا کمیشن نے اس وقت کے چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کردیا۔دھرنا کمیشن ڈاکٹراخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کررہا ہے، کمیشن میں سابق آئی جی طاہر عالم اور خوشحال خان بھی موجود ہیں۔