کراچی (نمائندہ خصوصی) بینک دولت پاکستان نے اعترا ف کیا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش کر رہے ہیں ،گزشتہ دو سال میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے 20 ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے۔بینک دولت پاکستان کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا کہ ایف آئی اے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 25 ہزار مختلف مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اورمختلف بینکوں سے 35 ہزار کی تعداد میں جعلی کرنسی نوٹ جمع کرائے گئے ۔ڈائرکٹر فنانس قادر بخش کے مطابق گزشتہ دو سال سے تقریبا جعلی نوٹوں کی تعداد تقریبا برابر ہے جعلی نوٹوں میں60سے 70 فیصد نوٹ 1 ہزار روپے کا پکڑا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے کسی بھی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کی شکایت مرکزی بینک کو نہیں کی گئی۔اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کے حوالے سے ای میل ایڈریس دیا ہوا ہے اگر کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پرکرنسی نوٹ مالیٹ کا 100 فیصد جرمانہ کیا جائیگا۔ڈائریکٹر فنانس اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو اے ٹی ایم مشین میں ڈالے گیے نوٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو 90 دن تک رکھنا لازم ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سال 2023 میں 25 ہزار جعلی نوٹ تلف کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک میں جمع کرانے کے پابند ہو ں گے۔