نیو یارک (نمائندہ خصوصی) بچوں کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ میں ہر روز 10 سے زیادہ بچے اعضا سے محروم ہورہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دھماکوں سے بچوں کے کمزور اعضا زیادہ چوٹوں کا شکار ہوتے ہیں۔ بیان ن میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ بچے ایک یا دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگئے ہیں۔ رپورٹ پر سیو دی چلڈرن نے ردعمل دیا ہے کہ غزہ کے تنازع میں بچوں کی تکالیف ناقابل تصور ہیں۔سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ بچوں کے قتل اور معذوری کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔