فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)جنرل الیکشن 2024مکے سلسلہ میں فیصل آباد کے حلقہ این اے 100میں مسلم لیگ ن کے امیدوارسابق داخلہ راناثناءاللہ کے ہمراہ صوبائی امیدوارن کی الیکشن مہم کی گہما گہمی عروج ، حلقہ کی اہم شخصیات کا رانا ثناءاللہ اور مسلم لیگ ن کی امیدواران کی حمایت کا اعلان جبکہ پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواران حلقہ میں کہیں نظر نہیں آرہے ،8فروری کوالیکشن مقررہ وقت پر ہونگے شہریوں کو یقین ہی نہیں، سابق وزیر داخلہ امیدوار این اے 100رانا ثناءاللہ خاں کا کہناہے کہ لیول پلینگ فینڈکا رونا رونے والے 2018ءوالے حالات چاہتے ہیں ہم نے بھی ماضی میں ہم نے بھی ایسے حالات کا سامنا گیاہے آپ بھی کریں مسلم لیگ ن عوام خدمت اور ملی ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے آن لائن کے کے مطابق جنرل الیکشن 2024میں ایک ماہ رہ گیا لیکن ابھی تک رانا ثناءاللہ کے حلقہ این اے 100میں مسلم لیگ ن کے علاوہ علاقہ میں دیگر سیاسی جماعتوںکی کہیں بھی الیکشن کی گہما گہمی دکھائی نہیں دے رہی سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور مسلم لیگ ن کے صوبائی امیدوار ان میاں اجمل آصف اور ظفر اقبال ناگرہ حلقہ میں مضبوط امیدوار ہیں انہوں نے گذشتہ ایک سال سے حلقہ میں الیکشن مہم کا سلسلہ شروع کررکھا تھا رانا ثناءاللہ بھی حلقہ میں ہفتہ میں ایک بار ضرور آتے ہیں یہاں پر پیپلزپارٹی کی جانب سے سدرہ سعید بندشہ ،جماعت اسلامی کے انجینئر عظیم رندھاواسمیت آزاد امیدوار کی بڑی تعداد موجودہ ہے حلقہ میں رانا ثناءاللہ اور انکی ٹیم نے بے مثال ترقیاقی کام کئے ہیں 200سے زائدعلاقوں میں سوئی گیس کی سہولت فراہم کی ہے اس کے علاوہ حلقہ میں دیگربنیادی سہولتیں فراہم کی ہیں جس کی وجہ سے رانا ثنائاللہ کی جہاں سے کامیابی 100فیصد یقینی ہے علاوہ ازیں حلقہ این اے 100میں مسلم لیگ ن کے امیدوارسابق داخلہ راناثناءاللہ نے حلقہ میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں 52ج ب ملاں پور میںایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ملک بھر میںبے مثال ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں انہوں نے امیدظاہر کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنے کےلئے عوام آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ایک بار پھر اقتدار میں لائیں گے، اس موقع پر 52 جب ملاں پور سے چودھری اعجاز ڈھلوں طاہر گجر ، عزیز پہلوان، شفقت گوارایہ با با صدیق رندھاوا او دیگر نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے اور آئندہ انتخابات میں رانا ثنا اللہ خان اور چوہدری ظفر اقبال ناگرہ کی لی 108 کے حمایت کا اعلان کیا، دوسری جانب نواحی گاوں چک 64 جاب میں محمد دین شیخ رشیخ الیاس شیخ خلیف، شیخ اقبال، سابق لیبر کو نسلر شیخ افضل و دیگر نے بھی اپنی برادری سمیت رانا ثنا اللہ خاں اور میاں اجمل آصف کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس کے بر عکس دیکھا جائے تو پہلے کبھی بھی ایسا نہیں ہوا الیکشن سے 6ماہ پہلے ہی چوکوں چراہوں ،چائے کی دوکانوں اور دیگر مقامات پر الیکشن کی گپ شپ عام، بحث و مباحثہ ہوتے ہوئے اور امیدواروں کی گاڑیاں بھی گھومتی دکھائی دیتی تھی جنرل الیکشن 2024کے حوالے سے شہریوں سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کے ہوش اڑا ئے ہوئے ہیں موجودہ آمدن میں گزر بسر کرنا بھی مشکل ،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں بچوں کی دوائی ،تعلیمی اخراجات سمیت گھر کے اخراجات پور ے کرنا مشکل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ہر شہری کو اپنے گھر اور بچوں کی فکر پڑی ہوئی ہے موجودہ حالات کے باعث عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ جب الیکشن کے فیصلے ہی بند کمروں میں ہونے ہیں تو ہماری ووٹ سے کونسا کچھ فرق پڑنا ہے اس لئے ہمارا الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ،صاف شفاف الیکشن ہوئے تو اپنی مرضی سے ووٹ کاسٹ کریں گے کسی کے کہنے پر نہیں جب شہریوں سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی امیدوار آپ سے ووٹ لینے کیلئے آیا ہے تو انکا جواب نہیں میں تھا۔