کابل (نمائندہ خصوصی)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی،افغان وزیراعظم نے پاکستانی علماءکے وفد کا خیرمقدم کیا،مولانا فضل الرحمن نے پاکستانی قیادت کا اہم پہنچایاجبکہ افغان قیاد ت نے افغانیوں کی واپسی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے،یہ ملاقات پیر کے روز کابل میں ہوئی ، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا عبدالواسع ،مولانا صلاح الدین ،مولانا کمال الدین ،مولانا جمال الدین ،مولانا سلیم الدین شامزئی، مولانا امداد اللہ ،مولانا ادریس ،ڈاکٹر عتیق الرحمان ،مفتی ابرار بھی تھے جبکہ امارت اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس مولوی عبدالحکیم جبکہ حقانی، وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی، وزیر ارشاد حج و اوقاف شیخ الحدیث مولوی نور محمد ثاقب اور بعض دیگر حضرات نے شرکت کی،ملاقات کے موقع پر کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے،ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کو مل کر تمام مسائل کے حل کی راہیں تلاش کرنی چاہئے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے مزید مسائل پیدا ہوں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بیرونی قبضے کے خلاف امارت اسلامیہ کو عظیم فتح حاصل ہوئی ہے،افغانستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں،افغانستان میں اسلامی نظام مزید مستحکم ہو گا جس کی برکت سے اس کے مثبت اثرات پوری اسلامی دنیا تک پہنچیں گے،ہمارے دورہ افغانستان کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرناہے، دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات، معیشت، تجارت اور باہمی ترقی میں تعاون کی راہیں تلاش کرنا ہے۔