راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)چوہدری پرویز الہی اور ان اہلیہ قیصرہ الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا گیا ،الیکشن ٹریبونل نے پرویز الہی اور قیصرہ الہی کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔محفوظ شدہ فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سنایا ۔پرویز الہی نے این اے 59 جبکہ قیصرہ الہی نے این اے 59 اور پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے الیکشن ٹریبونل نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔