اسلام آبا (بیورو رپورٹ) پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب اور ایکس (ٹوئٹر) سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاون ہوگئیں۔رپورٹس کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاون ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز چند گھنٹے سے ڈاون ہیں، پاکستان میں یوٹیوب کی سروس بھی انتہائی سست ہوگئی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سروسز ڈاون ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے، ویڈیو، تصاویر اور پیغامات اپ لوڈ کرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ معلومات تک رسائی بھی متاثر ہورہی ہے۔