گھوٹکی (نمائندہ خصوصی) ٹکٹوں کی تقسیم پر جیالے آمنے سامنے آگئے، پیپلزپارٹی کا ناراض جیالے رہنماو¿ں کو منانے کے لئے مصالحتی مشن جاری رہا۔جیکب آباد کے بعد مصالحتی ٹیم گھوٹکی پہنچ گئی، پیپلزپارٹی کی مصالحتی ٹیم پی ایس 18 سے امیدوار جام مہتاب ڈھر کے گھر پہنچی، پیپلزپارٹی 2018ئ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے سردار شہریارشر کو ٹکٹ دینا چاہتی ہے۔وفد نے جام مہتاب کو جاتے ہوئے پیغام دیا کہ 2018ئ میں شہریارشر نے جام مہتاب ڈھر کو شکست دی تھی، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ پارٹی قیادت کے فیصلے کا احترام کریں گے، جیکب آباد میں پی ایس3 سے ناراض جیالے رہنما ممتاز جکھرانی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔رات گئے مرادعلی شاہ کی زیر قیادت مصالحتی کمیٹی ممتاز جکھرانی کو راضی نہ کرسکی، ممتاز جکھرانی نے کہا کہ میں حلقے سے دو مرتبہ جیت چکا ہوں، پیپلزپارٹی نے جس کو ٹکٹ دیا وہ یوسی ہار گیا تھا۔ذرائع کے مطابق خیرپور سے پی ایس 31 کنگری کی نشست پر منظور وسان اور بچل شاہ آمنے سامنے ہیں، کراچی میں بھی پیپلزپارٹی نے مختلف نشستوں پر امیدوار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، پی ایس 93 کورنگی سے امیدوار کو تبدیل کرنے کا امکان ہے۔