اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے استعفے کی خبر پر در عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان مکمل طورپرفعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے، عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے پیغام دیا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید علیل ہیں اور وہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اطلاعات کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے ’خرابی صحت کی بنا پر‘ عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکریٹری الیکشن نے کسی کے دباوپر استعفیٰ نہیں دیا، صحت کی خرابی ان کے استعفے کی وجہ بنی۔