اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 8 جنوری(آج )پیرکو ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس پر سماعت کرے گا۔اسکے لیے فریقین کواطلاعاتی نوٹسزبھی جاری کیے جاچکے ہیں۔دوسری جانب پچھلے ہفتے کے روزپیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق 108 صفحات پر مشتمل تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا یاتھا۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا۔تحریری جواب میں مختلف کتابوں کے حوالہ جات سمیت سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی یو ایس بی اور سی ڈی کے ساتھ مذکورہ انٹرویو کی انگریزی اور اردو میں ٹرانسکرپٹ بھی جمع کروائی گئی ہے۔