اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ میں رواں ہفتے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا معاملہ پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائردرخواست پرسماعت کیے جانے کاقوی امکان ہے۔درخواست کوکل (منگل)یاپرسوں (بدھ )کوسماعت کے لیے مقررکیاجاسکتاہے۔واضح رہے کہ درخواست میں اسمبلی رکنیت اور پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا گیاتھا۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی عدالت مقدمہ واپس نہ کرنے پر اصرار نہیں کر سکتی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 6 دسمبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،فیصلہ کالعدم نہیں ہوتا تو مقدمہ لاہور ہائیکورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔