اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرار دادپر توہین عدالت کی کاررائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت روا ں ہفتے کیے جانے کاامکان ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے اس پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے کیونکہ سینٹ کی کارروائی کوکسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجاسکتاہے۔ذرائع نے بتایاہے کہ سپریم کورٹ میں سینٹ میں عام امتخابات ملتوی کرنے کی قرار دادکے خلاف دائر ہونے والی درخواست پررواں ہفتے کاروائی ہونے کاامکان ہے۔درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور ممکن ہے اس کوبنچ میں مقررکرکے باقاعدہ سماعت کے بعدخارج بھی کردیاجائے کیونکہ سپریم کورٹ سمیت کسی بھی عدالت کوسینٹ کی اندرونی کارروائی کے خلا ف کوئی حکم جاری کرنے کااختیار نہیں ہے اس ساری کارروائی کوآئینی وقانونی طوررپرتحفظ حاصل ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ اور سینیٹ ارکان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کے لیے قرار داد پاس کی گئی، درخواست وکیل اشتیاق احمد مرزا کی۔جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سینیٹ میں قرارداد پاس کرنا توہین عدالت کے زمرے میں اتا ہے، الیکشن وقت پر نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے،چیئرمین سینیٹ اور ارکان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔