اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ ،سپریم کورٹ توہین عدالت کیس میں تحریری فیصلہ جاری ہونے کے بعدالیکشن کمیشن نے بھی اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے اور الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ فراہم کرنے کے الزامات مسترد کردئیے اور عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست کو جرمانے کے ساتھ مسترد کی جائے۔جمع کرائے گئے جواب میں بتایاگیاہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کے رہنماوں سے ملاقات کی گئی۔ملاقات میں تحریک انصاف کو بلا تفریق لیول پلئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبوں کے ائی جیز کو ہدایات بھی جاری کی گئیں،26 دسمبر تک تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں 33 شکایات درج کروائی گئیں،تحریک انصاف کی شکایات پر اقدامات ہدایات کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ کو فراہم کردی گئیں ،تحریک انصاف کی شکایات پر ،آئی جی ،چیف سیکریٹری اور ار اوز نے عملدرآمد رپورٹس بھی جمع کروائیں،لیول پلیئنگ فراہم نہ کرنے کے الزامات کو آر اوز کی رپورٹ کے تناظر میں مسترد کرتے ہیں، ڈیٹا کے مطابق تحریک انصاف کے قومی اسمبلی 843 میں 598 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے،تحریک انصاف 245 کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے۔