راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) سال 2023 میں اے این ایف نے 1929 آپریشنز کر کے 618 میٹرک ٹن منشیات اور اربوں روپے مالیت کے ممنوعہ کیمیکلز ضبط کر لیے۔اعدادوشمار کے مطابق انسدادِ منشیات فورس کے سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون میں 1860 سمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جن میں 64 غیر ملکی غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں سال 2023 میں اے این ایف نے ہوائی اڈوں پر انسدادِ منشیات کی 341 کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 790.422 کلوگرام منشیات ضبط کیں جبکہ 405 سمگلرز کو گرفتار کیا،اینٹی نارکوٹکس فورس نے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا کراچی بندرگاہ پر کنٹینرز کی چیکنگ کے دوران سمگلنگ کی 14 کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے مختلف کاروائیوں میں 235 پارسلز پکڑے گئے دوسری جانب منشیات کے خاتمے کے لحاظ سے رواں سال این ایف کی تاریخ کا کامیاب ترین سال رہا ،2023 میں انسداد منشیات سے متعلق شعور اور آگاہی کے لیے 15328 سرگرمیاں منعقد کی گئی،2023 میں اے این ایف نے انسدادِ منشیات کے لئے 32 بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی عالمی سطح پر انسدادِ منشیات سے متعلقہ اداروں کی مدد سے 26 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے 26 ملزمان کو گرفتار جبکہ 36 میٹرک ٹن منشیات برآمد کی گئی اینٹی نارکوٹکس فورس اور متعلقہ حکومتی ادارے پاکستان سے منشیات کی اسمگلنگ کے ناسور کے خاتمے کے لئے متحرک ہیں ۔