اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستانی فری لانسر اب پے پال کے ذریعے پیسے وصول کر سکیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان میں بیٹھ کر پے پال کا اکاونٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی کے تحت پاکستانی فری لانسر کو اپنے بینک اکاونٹ میں پیسے مل سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی اسپیس ٹیکنالوجی کے باعث نجی کمپنیاں پاکستان آ کر لوگوں کو کمیونیکیشن مہیا کر سکیں گی۔