اسلام آباد( نیٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار پارٹی کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ماضی میں اسحاق ڈار نے پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالا تھا۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار پارٹی نہیں پاکستان کی ضرورت ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک بیان میں اور میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس حوالے سے کہا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ اسحاق ڈار وطن واپس آ رہے ہیں۔