لاہور (نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ 13جنوری سے 15جنوری تک ریکارڈ توڑ سردی پڑنے کی پیش گوئی کر دی ہے اور اس پیش گوئی سے متعلق باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر لاہور میں سردی کی موجودہ لہر کے نتیجہ میں ہفتہ کے روز کم سے کم درجہ حرارت 6ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسری طرف شہر لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے گزشتہ روز شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 185 ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجہ میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 8ویں نمبر پر رہا ۔