اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) موسم سرما میں لوڈشیڈنگ، پاور ڈویژن نے ترسیلی نظام میں کمزوری کا اعتراف کر لیا ۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے بجلی کا ترسیلی نظام موسمی حالات دھند اور سردی سے متاثر ہوتا ہے، دھند اور آلودگی مل کر کنڈیکٹر اور ٹاورز کے شارٹ سرکٹ کا باعث بنتی ہیں، شارٹ سرکٹ سے ٹرانسمشن لائنز ٹرپ کر جاتی ہیں جس سے بجلی کی ترسیل رک جاتی ہے، موسمی حالات کے باعث 500 کے وی ٹرانسمشن لائنز دو مرتبہ ٹرپ کر گئی تھیں، گزشتہ دنوں شمالی اور جنوبی علاقوں کو ملانے والی 5 سو کے وی لائنز پر ٹرپنگ ہوئی ،کوئلے، نیوکلیئر اور ونڈ پاور پلانٹس جنوب میں واقع ہیں، جنوب میں واقع پلانٹس سے بجلی کی ترسیل ایک طویل نظام کے ذریعے ہوتی ہے، طویل نظام کے باعث بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن نہیں رہتی ۔