اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قراردیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کے کا غذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے، ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا۔شاہ محمود قریشی نے این اے 150، 151اور پی پی 218اور 219سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔