اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بانی چیئرمین نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا،سپریم کورٹ میں دائر یک گئی درخواست میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 6 دسمبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، فیصلہ کالعدم نہیں ہوتا تو مقدمہ لاہور ہائیکورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا جائے،درخواست میں مزید کہاگیا کہ اسمبلی رکنیت اور پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا گیا،لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی،کوئی بھی عدالت مقدمہ واپس نہ کرنے پر اصرار نہیں کر سکتی۔