کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس2ہزار پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 63ہزار پوائنٹس کی نفساتی حد عبور کرتا ہوا64500پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا ،کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں3کھرب10ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 93کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور50.86فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں2دن تیزی رونما ہوئی اس دوران انڈیکس 2507.99پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ3دن کی مندی سے انڈیکس 444.13پوائنٹس لوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 2063.86پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس
62451.04پوائنٹس سے بڑھ کر 64514.90پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 768.50پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 20776.54پوائنٹس سے بڑھ کر21545.04پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 41916.27پوائنٹس سے بڑھ کر 43366.60پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی سے ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 3کھرب10ارب87کروڑ70لاکھ89ہزار183روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 90کھرب62ارب90کروڑ28لاکھ8ہزار 45روپےسےبڑھکر93کھرب73ارب77کروڑ98لاکھ97ہزار828روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 24ارب روپے مالیت کے 67کروڑ16لاکھ65ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم15ارب روپے مالیت کے 54کروڑ48لاکھ89ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1846کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے939کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،819میں کمی اور88کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔