راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں کئی برس تک غیر قانونی طور پرمقیم رہنے والے افغان باشندوں کی واپسی جاری ہے،حکومت پاکستان کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد واپسی کے عمل میں نمایاں تیزی آئی ہے۔غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری،حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔ 05 جنوری 2024 کو جانے والے 1004 افغان شہریوں میں 275 مرد، 198 خواتین اور 531 بچے شامل تھے۔گذشتہ روز تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 460,188 تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ روز 47 گاڑیوں میں 82 خاندانوں کو واپس افغانستان بھجوایا گیا۔