کراچی (نمائندہ خصوصی) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا ہے کہ کئی ممالک میں کویڈ کیسز میں اضافے کے بعد ملکی ایئرپورٹس پر سکریننگ ہدایات کا نفاذ ہوچکا ہے۔سی اے اے کے مطابق تمام بین الاقوامی فلائٹس کے دو فیصد مسافروں کی اسکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے۔سی اے اے نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے بعد مسافروں کی کوویڈ 19 اسکریننگ بتدریج شروع ہوچکی ہے، ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہو گا۔حکام کا کہنا ہے کہ دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاو¿نجز میں فیومیگیشن کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔