راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔چوہدری پرویز الہٰی کو سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔گزشتہ ہفتے بھی آر آئی سی میں پرویز الہٰی کا تھیلیم ٹیسٹ کلیئر آیا تھا۔۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے مزید کچھ ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔پرویز الہٰی کا طبی معائنہ جیل اسپتال میں بھی معمول کے مطابق کیا گیا، سابق وزیر اعلیٰ کا آر آئی سی میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔ ہسپتال زرائع کے مطابق باقی ٹیسٹ کی رپورٹس آنا باقی ہیں، چودھری پرویز الٰہی کو تیسری مرتبہ آج اڈیالہ جیل سے آر آئی سی طبعی معائنہ کے لیے منقتل کیا گیا ۔