اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت مذہبی امور نے آئندہ حج کے ناکام درخواست گزاروں کو 6 ارب روپے لوٹا دیئے،ذرائع نے بتایا کہ آئندہ برس کے لئے حج قرعہ اندازی میں 5ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرار پائے تھے،ریگولر حج سکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، ریگولر کوٹہ کے قرعہ اندازی میں 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے،قرعہ اندازی میں رہ جانے والے 5633 درخواست گزاروں کو دس لاکھ 65 ہزار اور دس لاکھ 75ہزار روپے واپس کئے گئے،آئندہ حج کے ناکام درخواست گزاروں کو مجموعی طور پر 6ارب روپے واپس کئے گئے۔