کراچی( بیورو رپورٹ) علامہ مسعود الرحمن عثمانی شہادت کی بہت بڑی سازش ہے اسلام آباد جیسے شہر میں یہ سانحہ سکیورٹی کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے ملک کے اندر فرقہ ورانہ فسادات کی کوشش کی جارہی ہے الیکشن کی کمپین کے دوران اس قسم کا واقعہ ہمیں خاموش کروانے کے لیے ہے مگر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ہر صورت میں سنی علماء کونسل کے ساتھ کھڑے رہیں گےان خیالات کااظہار سیکرٹری اطلاعات و نشریات راہ حق پارٹی پاکستان اشرف میمن نے یوم صدیق اکبر رضی اللہ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اشرف میمن نے کہا کہ علامہ مسعود الرحمن عثمانی کی شہادت بہت بڑی سازش ہے اسلام آباد جیسے شہر میں یہ سانحہ سکیورٹی کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے الیکشن کمپین کے دوران اس قسم کا واقعہ فرقہ ورانہ فسادات کروانے کی سازش ہے اور ہمیں خاموش کروانے کی سازش ہے مگر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ہر صورت میں سنی علماء کونسل کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے اور علماء جو لائحہ عمل دیں گے اس پر عمل کریں گے یہ بات انھوں نے یوم صدیق اکبر رضہ کے مطالباتی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ یوم صدیق اکبر رضہ کو سرکاری طور پر منایا جائے اور اس پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے پاکستان راہ حق پارٹی جلد اقتدار میں آ کر ان تمام مطالبات کو منوائے گی اور پاکستان میں اصلاحات کا نظام لا ئے گی۔یوم صدیق اکبر رضہ کے مطالباتی جلوس سے مولانا اورنگزیب فاروقی مولانا رب نواز حنفی مولانا تاج حنفی معی الدین شاہ ۔رافع شاہ بخاری ۔شکیل فاروقی دیگر نے خطاب کیا