اسلام آباد( بیورو رپورٹ)سوئی نادرن گیس کمپنی کے بورڈ نے عامر طفیل کو تین سال کے لیے کمپنی کا نیا ایم ڈی مقرر کیا ہے۔عامر طفیل قائم مقام ایم ڈی کے طور پر کام کر رہے تھے۔وہ چار مختلف ادوار میں بطور قائم مقام ایم ڈی تین سال سے زیادہ کام کر چکے ہیں۔ان کا تعلق سوئی ناردرن گیس کمپنی سے ہے اور وہ فنانس میں اپنی مہارت کا لوہا منوا چکے ہیں۔ان کے سسر بھی اس کمپنی کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔عامر طفیل ایک دہائی سے زیادہ بطور ڈی ایم ڈی کام کرتے رہے ہیں