اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی ۔کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری تا مارچ 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کیا گیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 9 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔