فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں کے کاغذات نامزدگی میں اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آگئی رانا ثنا ءاللہ کمرشل پلازہ، اراضی سمیت 14جائیدادیں،قیمتی گاڑی ،100 تولے زیورات کے مالک ہیں آن لائن کے مطابق فیصل آباد کے این اے سے100 راناثناءاللہ خان کے حالیہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی میں 14کروڑ 2لاکھ 96ہزار ایک سو 36روپے کے اثاثہ جات ظا ہر کئے گزشتہ اثاثو ں کے مطا بق 68لاکھ54ہزار4سو 92روپے کی کمی ہو ئی 2023 کے اثاثہ جات میں ایک کڑور 43لاکھ 64ہزار 4 سو 26روپے کی آمدن ظاہر کی 100 تولے زیورات 60 لاکھ 95ہزار نقدی پرائز بونڈ کی صورت میں نقدی مو جود ہے 4بینک اکاونٹ ظاہر جن میں 4 کروڑ 2 لاکھ 36ہزار 8 سو 32 روپے کی رقم موجود ہ ےبیٹی اور نواسے کے نام 2 کروڑ 7لاکھ85ہزار ہے 14جائیدادیں جن میں کمرشل پلازہ,زرعی اراضی,پلاٹ,دکانوں کے مالک ہے 2023میں 55 لاکھ 7 ہزار 5سو 49روپے ٹیکس ادا کئے جبکہ ایک سال کی آمدن میں 18 لاکھ 31 ہزار 9سو 69 روپے اضافہ ہواانہو ں نے چار ممالک کے دورے کئے اور 2 لاکھ روپے پارٹی ٹکٹ کیلئے ادا کئے