راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، گذشتہ روز 699 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، 235 مرد، 163 خواتین اور 301 بچے شامل ، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 261 تک پہنچ گئی ۔غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ، گذشتہ روز 699 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، جن میں 235 مرد، 163 خواتین اور 301 بچے شامل ہیں ، افغانستان روانگی کے لیے 36 گاڑیوں میں 75 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عملمیں لائی گئیہے، 02 جنوری تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 261 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔