اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گدو پاور پلانٹ میں دور روز قبل ہونے والی فنی خرابی ٹھیک نہ ہو سکی۔ گدو پاور پلانٹ سے منسلک 5 سو اور 220 کے وی لائنوں پر ٹرپنگ کا سلسلہ جاری،جنوبی پنجاب،سندھ کے کئی علاقوں کو تیسرے روز بھی گھنٹوں بجلی بندش کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق گڈو پاور پلانٹ پر نقصان ہونے والے 5 سو کے وی سرکٹ بریکر کو ابھی تک تبدیل نہیں کیا جا سکا۔ملک میں جاری شدید موسمی حالات کے باعث این ٹی ڈی سی کا سسٹم مسلسل غیر مستحکم ہے دو روز قبل گڈو پاور پلانٹ سے منسلک 5 سو کے وی سرکٹ بریکر کے نقصان کے باعث سسٹم سے منسلک دیگر لائنز کا نظام بھی متاثر ہے جسے تاحال مکمل بحال نہیں کیا جا سکا،ذرائع کے مطابق 5سو کے وی کے نقصان پہنچنے والے حصے کی تبدیلی میں کئی دن لگ سکتے ہیں اور موسمی حالات کی وجہ سے این ٹی ڈی سی ساو¿تھ سسٹم شدید ڈسٹرب ہے جس کے باعث جنوبی پنجاب اور سندھ کے کئی علاقوں میں تیسرے روز بھی بجلی کا تعطل گھنٹوں پر محیط ہے اس سے قبل این ٹی ڈی سی کی جانب سے نقصان پہنچنے والے سوئچ یارڈ کو بحال کرنے کا دعویٰ کیا گیا جبک پاور ڈویڑن کی جانب سے شدید دھند کے باعث ٹرانسمشن لائنز پر ٹرپنگ، فالٹی لائن کو سسٹم سے الگ کر کے سوئچ یارڈ بحال اور معاملے کی وجوہات کی جانکاری کیلئے تحقیات کابتایا گیا تھاَ