اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو 2024ئ کے آغاز پر پوری پاکستانی قوم، امت مسلمہ اور عالمی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتا ہوں کہ آنے والا سال پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کیلئے خوشحالی، سیاسی اور معاشی استحکام لائے، نئے سال کے آغاز پر ہمیں فلسطین میں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہئے، فلسطینی عوام اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں کا مسلسل سامنا کر رہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں نسل کشی روکنے کے لئے فوری اقدامات، فلسطین میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لئے کام کرے، انہوں نے کہا کہ میں غیر قانونی طور پر بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں بھی فکر مند ہوں، کشمیری عوام قابض بھارتی افواج کے مظالم اور طویل ترین محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں۔عارف علوی نے مزید کہا کہ عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کاوشوں اور ا±مت کے اندر اتحاد و اتفاق کی دعا بھی کرتا ہوں۔صدر مملکت نے کہا کہ میں پاکستان میں معاشی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی، درگزر، رواداری اور باہمی احترام کیلئے بھی دعا گو ہوں، اللہ کرے کہ سال 2024ئ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لئے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو، سال نو کا استقبال اس ا±مید اور عزم کے ساتھ کریں کہ ایسی دنیا بنائیں گے جہاں تنازعات اور جنگیں نہ ہوں۔عارف علوی نے کہا کہ ایسی دنیا کیلئے کام کریں جہاں انصاف، امن، خوشحالی اور ہمدردی کا دور دورہ ہو۔