اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پن بجلی سے پیداوار میں کمی کی وجہ سےملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ذرائع پاورڈویژن کےمطابق ملک میں بجلی کی طلب 13 ہزارمیگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی دستیابی 9 ہزارمیگا واٹ ہے، ملک بھر میں چھ سے آٹھ گھنٹے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ جبکہ ملک بھرمیں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹوں تک جا پہنچی،دریاوں میں پانی کی قلت کے باعث پن بجلی کی پیداورا کم ہوگئی،مہنگے درآمدی پاور پلانٹس کو حکومت خود نہیں چلا رہی۔