اسلام آباد ( کامرس رپورٹر)پاکستان کی جانب سے بجٹ منظوری کا مرحلہ دو روز میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع خزانہ ڈویژن کے مطابق بجٹ منظوری کے بعد اسٹاف لیول مزاکرات اور پھر معاہدہ طے پائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط جولائی کے پہلے ہفتے میں مل جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کےساتھ پروگرام 8 ارب ڈالر تک بڑھانے اور آئندہ سال تک توسیع کیلئے کوشاں ہے۔ ذرائع خزانہ ںڈویژن کے مطابق ایم ای ایف پی موصولی کے بعد پاکستان کو آئندہ ہفتے تک رقم ملنے کے امکانات روشن ہیں۔