کراچی (نمائندہ خصوصی) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کریم آباد میں زیر تعمیر انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔کریم آباد انڈر پاس 1.35 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ اس کی لمبائی 1080 میٹر اور چوڑائی 6.1 میٹر ہے اور یہ منصوبہ دو سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا آغاز کے ڈی اے نے کیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی کے ڈی اے کو ہدایت دی کہ وہ انڈر پاس کے معیار اورکام کی رفتار کی نگرانی کرتے رہیں تاکہ منصوبے کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس منصوبے سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اور ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔