لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی لاہور کے حلقہ این اے 122 سے جمع کرا دیئے گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی وکلاءرائے علی اور عمر طالب نے آر او کو جمع کرائے ہیں۔اس سے قبل حلقہ این اے 89 میانوالی سے بھی ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاچکے ہیں۔