لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سہیل شوکت بٹ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کے دفتر پہنچے، سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن ذیشان ملک بھی شالیمار اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچے، خواجہ عمران نذیر، سہیل شوکت بٹ اور ذیشان ملک نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 120 کے لئے جمع کرائے گئے، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انم فاطمہ کو جمع کرائے گئے۔