راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنماءپی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ‘بلا’70فیصد عوام کی نشانی ہے، الاٹ نشان کوئی نہیں چھین سکتا، الیکشن کمیشن کا آرڈر پچھلے آرڈر سے متصادم ہے، انتخابی نشان کی واپسی کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے،امید ہے سپریم کوکرٹ مداخلت کریگی، ہمارا نشان بحال ہوگا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلے کا نشان واپس لینے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے، امید ہے عدالت انصاف کرے گی، ‘بلا’ پاکستان کے 70فیصد عوام کی نشانی ہے، کوئی بھی نشان الاٹ ہو وہ آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرڈر میں کوئی ذکر نہیں کیا کہ جنہوں نے درخواستیں جمع کرائیں، کیا وہ پی ٹی آئی کا حصہ تھے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے ذکر ہی نہیں کیا ہم نے کسی قانون یا ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن کا گزشتہ روز پاس کیا گیا آرڈر اس کے پہلے آرڈر سے متصادم ہے، انشا اللہ سپریم کورٹ مداخلت کرے گی اورہمارا نشان بحال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کو اوپن ٹرائل نہیں سمجھتا، یہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، ہر انسان کے بنیادی حقوق ہیں عدالتوں کو اسے قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے، بڑی عجلت میں ساری چیزیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کہا سب کچھ کریں، کریمنل ٹرائل عجلت میں نہیں کیا جا سکتا، سوائے ہمارے کسی کا بھی کریمنل ٹرائل عجلت میں نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں کوشش کی جا رہی ہے کوئی باہر نہ جا سکے، ہمیں ابھی کوئی سرٹیفائیڈ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں، سائفر کیس میں ہمارا منشی سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست جمع کرانے گیا تو اسے روکا گیا۔