اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ گلوبل ہیلتھ سیکورٹی سمٹ کے انعقاد کیلیے بھر پور تیاریاں کی جارہی ہیں ،گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈا کا بنیادی مقصد اقوام عالم بیماریوں سے محفوظ بنانا ھے ،گلوبل ہیلتھ سیکورٹی سمٹ کے انعقاد سے پاکستان کانام روشن ہو گا ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان کو صحت کے شعبے میں ایک مقام دلانا ھے جس کا وہ حقدار ہے،گلوبل ہیلتھ سمٹ میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جاے گا ۔سمٹ میں کم آمدنی والے ممالک، بین الاقوامی شراکت داروں اور دنیا کے ٹاپ کے صحت کے ماہرین شرکت کریں گے ۔ سمٹ میں وباو¿ں سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط اور موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی ، کسی بھی ناگہانی وباءکی صورت میں صحت کے نظام کو دھچکا لگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلکہ معاشی طور پر بھی ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ عالمی وباو¿ں سے نمٹنے کیلیے ایک مربوط اور جامع نظام تشکیل دینا چاھتے ہیں ، عالمی وباءکی صورت میں پاکستان بلکہ دنیا کا صحت کا نظام اس سے مقابلے کے لیے تیار ہو، عالمی وباءکی صورت میں وسائل، مالی امداد اور ویکسین کی تقسیم کہاں اور کس رفتار سے مہیا کی جائے۔ کسی بھی عالمی وباءکی صورت میں ترقی پزیر ممالک کا کلیدی کردار متعین کرنا ہو گا ، ویکسین کی ترسیل کا منصفانہ طریقہ کار کو کیسے یقینی بنانا ہے ،ہم چاھتے ہیں ویکسین کی ترسیل ضرورت کی بنیاد پر ہو۔