کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شہریوں کو ٹریفک جام سے بچانے کیلئے نگران حکومت سندھ نے اہم قدم اٹھا لیا۔ کراچی میں صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کر دی گئی، ہیوی ٹریفک پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی۔ کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے ہیوی ٹریفک پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پانی، تعمیرات کا سامان اور ادویات کیلئے استعمال کی جانے والی بڑی گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپر ہائی وے، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، ناردرن بائی پاس اور گودام چورنگی، داود چورنگی والی سڑک پر ہیوی ٹریفک کی پابندی نہیں ہوگی۔