اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت آئینی عمل کی پیداوار ہے،ملک کا مستقبل آئین اور جمہوریت سے وابستہ ہے،نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں،ہفتہ کے روز صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، انتخابات کی تاریخ دینا، اس میں تبدیلی اور توسیع کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہے، الیکشن کمیشن نے واضح اعلان کیا ہے کہ انتخابات 8 فروری 2024ءکو ہوں گے، انتخابات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اس حوالے سے کسی کو کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔