اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونےوالے پاک فوج کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے 22 نومبر کو رزمک ، شمالی وزیرستان اور 3 نومبر کو پسنی ، بلوچستان میں شہید ہونے والے جوانوں کے ورثاءسے ہمدردی کا اظہار کیا،صدر مملکت نے لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد کو خراج عقیدت پیش کیا،صدر مملکت نے لانس نائیک پردم ولی کو بھی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیاصدر مملکت نے شہداءکو وطن کیلئے جام شہادت نوش کرنے ، خدمات پر قوم کی جانب سے سراہا،صدر مملکت نے شہداءکی بہادری اور وطن کیلئے محبت پر بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیاصدر مملکت نے شہداءکیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا۔