اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 22 دسمبر کو مزید ایک ہزار 562 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 463 مرد، 368 خواتین اور 734 بچے شامل ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 22 دسمبر تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 44 ہزار 938 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔