اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی خوراک کی برآمدات میں بڑا اضافہ سامنے آگیا،رواں مالی سال جولائی تا نومبر پاکستان نے 759 ارب 54 کروڑ روپے سے زیادہ کی خوراک کی اشیاء برآمد کیں ۔دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 428 ارب 77 کروڑ روپے سے زیادہ کی خوراک کی اشیاء برآمد تھیں۔رواں مالی کے پانچ ماہ میں 320 ارب 59 کروڑ روپے سے زیادہ کے چاول برآمد کئے گئے،گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 166 ارب 72 کروڑ روپے کے چاول برآمد کئے گئے۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 51 ارب 27 کروڑ روپے سے زیادہ کے چاول برآمد کئے گئے،رواں مالی سال مچھلی کی درآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال جولائی تا نومبر 46 ارب 63 کروڑ روپے سے زیادہ کی مچھلی کی برآمدات ہوئیں۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں مچھلی کی کل برآمدات 41 ارب 47 کروڑ سے زیادہ تھیں۔رواں مالی سال جولائی تا نومبر گوشت کی کل برآمدات 56 ارب 32 کروڑ روپے کی رہیں،گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 35 ارب 77 کروڑ روپے کا گوشت برآمد کیا گیا، رواں مالی کے پانچ ماہ میں پھلوں کی برآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رواں مالی سال جولائی تا نومبر 36 ارب 82 کروڑ روپے سے زیادہ کے پھل برآمد کئے گئے،گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں پھلوں کی کل برآمدات 24 ارب 67 کروڑ روپے سے زیادہ تھیں۔